ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی کے ہری پرساد نے کیا پچیس سال کے عرصے میں ہوئے زمینوں کے غیر قانونی معاملات کی تحقیقات کا مطالبہ  

بی کے ہری پرساد نے کیا پچیس سال کے عرصے میں ہوئے زمینوں کے غیر قانونی معاملات کی تحقیقات کا مطالبہ  

Mon, 23 Sep 2024 19:02:34    S.O. News Service

منگلورو ، 23 / ستمبر (ایس او نیوز) ودھان پریشد میں کانگریس پارٹی کے رکن بی کے ہری پرساد نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ گزشتہ پچیس برس کے عرصے میں ریاست میں زمینوں کے غیر قانونی معاملات کی جانچ سپریم کورٹ کے جج سے کروائی جائے تا کہ عوام کو پتہ چلے کہ کون کون اور کس حد تک غیر قانونی معاملات میں ملوث ہے ۔
    
 وزیر اعلیٰ کے طور پر سدا رامیا کے پہلے دور میں ارکاوتی ڈی نوٹیفکیشن کی تحقیقات کے لئے نامزد جسٹس کمپنّا کمیشن کی رپورٹ اور دستاویزات اب ریاستی گورنر تہور چند گہلوت کی طرف سے طلب کیے جانے سے متعلق نامہ نگاروں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے  بی کے ہری پرساد نے یہ تبصرہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ گورنر کی طرف سے اس طرح کی رپورٹس طلب کرنے کا جو سلسلہ چل پڑا ہے ، اس پس منظر میں اتی کرم اور سکرم معاملوں کی تحقیقات سپریم کورٹ کے جج سے کروانا ہی بہتر ہے ۔
    
انہوں نے کہا کہ بوفورس کیس کو سے بی جے پی گزشتہ 30 سال سے اچھالتی آئی ہے ۔ بعض ریاستوں  اور مرکز میں بی جے پی اقتدار پر آنے کے بعد بہت سارے ڈی نوٹی فکیشن کے معاملے انجام دئے ہیں ۔ اس لئے زمین گھوٹالوں میں چاہے جس پارٹی کی بھی حکومت شامل رہی ہو، اس کی تحقیقات سپریم کورٹ جج سے کروائی جائے تو پتہ چلے گا کہ کون ستیہ ہریش چندرا ہے ۔
    
ہری پرساد نے کہا کہ بی جے پی والے پوچھتے ہیں کہ گزشتہ 70 برس میں کانگریس نے کیا کیا ہے ۔ کانگریس نے جو بھی کیا ہے اسے دیش کے عوام جانتے ہیں ۔ لیکن بی جے پی نےکیا کچھ کیا ہے اس بارے میں بولنےکے لئے ان کے پاس کچھ نہیں ہے ۔ کانگریس نے 70 سال میں جو ملک کا جو اثاثہ بنایا تھا، بی جے پی نے اسے بیچ ڈالا ہے ۔ 
    
انہوں نے کہا بی جے پی ایم ایل اے منی رتن کے خلاف ہوئی قانونی کارروائی کو دشمنی پر مبنی سیاست کہنے کا کچھ مطلب نہیں ہے ۔ یہ سب نریندرا مودی کے ساتھ ایک متعدی مرض طرح کی آیا ہوا روگ ہے ۔ نریندرا مودی  جب گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے تو اس وقت سنجے جوشی نامی ایک شخص نے سی ڈی بنائی تھی ۔ یہ وہاں سے پھیلی ہوئی متعدی بیماری ہے ۔ سنجے جوشی کی سیاسی زندگی کو نریندرا مودی ہمیشہ کے لئے ختم کر دیا ۔ اب وہی بیماری پورے ملک میں پھیل گئی ہے ۔ 


Share: